داچھی گام کے جنگل میں بھیانک آگ دس گھنٹوں کے بعد قابو میں

0
0

یواین آئی

سرینگرسری نگر کے مضافاتی علاقہ داچھی گام کے جنگل میں لگی بھیانک آگ کو پیر کی صبح قریب دس گھنٹوں کے بعد قابو میں لایا گیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ داچھی گام کے جنگل میں اتوار کی شب کو لگی بھیانک آگ کو شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے آگ بجھانے والے عملے اور مشینری نے قریب دس گھنٹوں کی محنت شاقہ کے بعد پیر کی صبح قابو میں لایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ سری نگر سے قریب بائیس کلو میٹر دور مشہور کشمیری جنگلی جانور’ہانگل’ اور دیگر جنگلی جانوروں کی آمجگاہ داچھی گام کے جنگل میں آگ نمودار ہوئی تو محکمہ جنگلات کی نفری کو آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لئے فوراً عملے اور مشینری کو روانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ جہاں لگی تھی وہاں پہنچنا عملے کے لئے ناممکن تھا تاہم عملے کی سر توڑ محنت رنگ لائی اورآگ کو قابو میں پالیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگے کے وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا