ہجرت کے دوران چناو¿ انہیں جمہوری حق سے محروم کرنے کے مترادف
لازوال ڈیسک
کالاکوٹحلقہ انتخاب کالاکوٹ کے تریاتھ میں گجر بکروال فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فورم کے صدر مظفر حسین، نائب صدر محمد زبیر، جنرل سیکریٹری محمد فاروق ، سیکریٹری مولوی رشید اور ایک بڑی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی جہاں شرکاءنے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مقامی عوام نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات دس مئی سے قبل یا پھرماہ نومبر،دسمبر میں کروائے جائیں کیونکہ خانہ بدوش طبقہ اپریل کے مہینے میں جموں سے کشمیر ہجرت کرتا ہے ۔شرکاءنے کہا کہ ہماری اس جائز مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلی انتخابات کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابت کیلئے خانہ بدوش طبقے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ہجرت کے دوران چناو¿ انہیں جمہوری حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔