وفد نے معذور افراد کو درپیش مسائل و مشکلات کو موصوف کی نوٹس میں لایا
تنہا ایاز
پلوامہ جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسیشن کا ایک اعلی سطح وفد ترقیاتی کمیشنر پلوامہ سے ملاقی‘ وفد نے ضلع پلوامہ کے ناخیز افراد کو درپیش مسائل و مشکلات کو موصوف کی نوٹس میں لایا ترقیاتی کمیشنر نے موقعے پر ہی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناخیز افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لےے اقدامات اٹھائیں جسکے لےے انہوں نے ایک سیل بھی قائم کی اور اسکے لےے سوشل ویلفیر آفیسر کو نوڈل آفیسر کو مقرر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفیس پلوامہ میں جسمانی طور ناخیز افراد کے ساتھ پلوامہ انتظامیہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پلوامہ سید عابد رشید کے علاوہ ضلع بھر کے افسران او رجسمانی طور ناخیز افراد کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ناخیز افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسائل ابھاریں۔ ڈپٹی کمیشنر پلوامہ نے ناخیز افراد کو درپیش مسائل غور سے سُنے او رموقعے پر ہی افسران کو سخت ہدایات دی کہ وہ معذور افراد کو درپیش مسائل و مشکلات دور کرنے کے لےے اقدامات اٹھائیں۔ انہوںنے معذور افراد کے لےے ایک سیل بھی قائم کی اور اسکے لےے سوشل ویلفیئرآفیسر پلوامہ کو نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔ادھر پلوامہ ہینڈی کیپڈ ایسوسیشن کے صدر غلام حسن پنڈت نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمیشنر نے معذور افراد کے مسائل نہ صرف غور سے سُنیں بلکہ موقعے پر ہی کئی اقدامات اٹھائیں ۔