نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے : یوگل منہاس
عمرارشدملک
راجوری //سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سرحدی ضلع راجوری میں پولیس کی جانب سے ذون سطح کے والی وال ٹورنامنٹ کا آغاز ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کیا ۔اس ٹورنمنٹ میں سرحدی ضلع راجوری و پونچھ کی آٹھ ٹیموں نے شمولیت کی۔ وہیں اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس نوجوانوں کو کھیل کود و دیگر میدان میں پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے تاکہ نوجوان سماج میں پھیلے جرائم و دیگر غیر قانونی کاموں میں شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نوجوانوں کو کھیل کود میں شامل ہونے پر زور دے رہی ہے تاکہ نوجوان سماج میں بہتر رول ادا کرے۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت کالس، ڈی ایس پی ڈی آر ظہیر قریشی و دیگر پولیس آفیسران کے ساتھ معزز شہری بھی موجود تھے۔