کپوارہ میں فوجی کیمپ سے ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

0
0

یواین آئی

سرینگرسرحدی ضلع کپوارہ کے پنزگام علاقے میں جمعہ کے روز ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش بر آمد کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنزگام میں واقع 175 ٹریٹوریل آرمی رجمنٹ کیمپ میں جمعہ کے روز ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش بر آمد کی گئی۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 31 سالہ مشتاق احمد پیر ولد محمد یاسین پیر ساکن میدان چوگل ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نےلاش کو کیمپ سے بر آمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال کپوارہ بھیج دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک پولیس پارٹی کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کے لئے مذکورہ فوج کیمپ میں بھیج دیا گیا اورکیس میں تحقیقات کے بعد ہی فوجی اہکار کی موت کی وجوہات کو منکشف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانونی وطبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا