ای وی ایم – وی وی پیٹ پرچی ملانے کے

0
0

معاملے میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس
یواین آئی

نئی دہلیسپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی کم از کم 50فیصد وی وی پیٹ کی پرچیو سے ملانے کے متعلق 21سیاسی جماعتوں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے اس معاملے میں تعاون کے لئے ایک افسر نامزد کرنے کی کمیشن کو ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔غور طلب آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، بائیں بازو پارٹیاں، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سمیت 21 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈورں نے جمعرات کو عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی ، کانگریس ، سماج وادی پارٹی اور بہوجن پارٹی نے گزشتہ ما ہ ایک میمورنڈم الیکشن کمیشن کو سو نپا تھا ، جس میں نومبر دسمبر میں پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابا ت کے مد نظرکئی مشکوک سرگرمیوں کے متعلق بتایا گیا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا