بابا صاحب امبیڈکر جینتی جشن کمیٹی نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا

0
0

بابا صاحب امبیڈکر جینتی جشن کمیٹی نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍باباصاحب امبیڈکر جینتی جشن کمیٹی کی جانب سے آج جموں میں ایک بڑی پرامن بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔یہ ریلی ستواری چوک سے شروع ہوئی اور وکرم چوک، پرانا توی پل، ڈوگرہ چوک، جیول چوک (شری گرو روی ڈاس) سے ہوتی ہوئی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پربڑی تعداد میں بائیک سواروں نے ریلی میں شرکت کی اور پرامن طریقے سے بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی تعریف میں نعرے لگائے۔ اس دوران شرکاء نے نیلی پگڑیاں پہن رکھی تھیں اور نیلے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر جئے بھیم لکھا ہوا تھا۔ یہ ریلی مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی تھی اور یہ جموں شہر میں اپنی نوعیت کی پہلی ریلی تھی جہاں راستے میں مختلف لوگوں نے ریلی کا استقبال کیا۔ تاہم امبیڈکر چوک میں شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ منتظمین نے ریلی کے محفوظ انعقاد پر شرکاء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جشن کمیٹی کے مرکزی منتظمین جنہوں نے جلسے کے خوش اسلوبی سے انعقاد کی ذمہ داری سنبھالی ان میںایڈووکیٹ پون کنڈل، ڈاکٹر راکیش اتری، ڈاکٹر وجے شیوگوترا، شام لال بسن، امیت چلوترا و دیگران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا