مرحوم حاجی اشرف کےلئے دعائے مغفرت کی گئی
امتِ مسلمہ اپنے اخلاق و کردار کو آعلیٰ بنائے:حافظ طفیل القادری
ریاض ملک
منڈی // جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد ریاض الجنت مصطفٰے نگر دھڑہ میں مرحوم حاجی اشرف میر کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں نماز جمعہ میں دعائے مغفرت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مصلیان ذی وقار سے خطاب کر تے ہوئے جامع مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد طفیل اشرفی القادری نے بتایا کے اللہ تبارک و تعالیٰ کا فر مان ہے کے ہر جاندار کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ کوئی امیر ہویا غریب سب کو موت نے آنا ہے اور رب کے حکم سے حضرت عزرائیل علیہ سلام نے اپنا پیغام سب کو پہنچانا ہے۔ اس وقت کے لئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے اور اپنی آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔ امام موصوف نے مرحوم حاجی اشرف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کے مرحوم نہایت ہی شریف النفس و سادہ مزاج خوش اخلاق و خوش خو اور محنت و مشقت کر کے حق حلال کی روزی کمانے اور کھانے کے عادی رہے ہیں۔ مرحوم اپنی زندگی کے سفر میں ہر نیک و کار خیر مسجد و مدرسہ و دین حنیف کی خدمت میں بڑے شوق و جذبہ سے حصہ لیا کرتے تھے اور مرحوم اپنی دھن میں بڑے عیش و آرام سے بادشاہوں جیسی زندگی بسر کرتے تھے۔ ا امام موصوف نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی آخرت کی تیاری کریں اور اپنے اخلاق و کردار کو اعلیٰ بنائیں اپنے معاشرے میں دینی بہاریں پیدا کریں۔
اس موقع پر تمام کار کنان و مصلیان نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسمندگان اور تمام اہل خانہ کو کہا کے ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کے رب تبارک و تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فر مائے ۔