بجبہاڑہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے نیشنل کانفرنس بلاک صدر زخمی

0
0

یواین آئی

سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں جمعرات کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر محمد اسماعیل پر گولیاں چلاکر انہیں زخمی کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے جمعرات کو سہ پہر کے وقت بجبہاڑہ کے تھجی واڑہ میں 60 سالہ محمد اسماعیل پر گولیاں چلائیں۔ زخمی اسماعیل کو سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔ریاستی پولیس کا دعویٰ ہے کہ محمد اسماعیل پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائی ہیں۔کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ‘اننت ناگ میں جمعرات کو جنگجوﺅں نے محمد اسماعیل نامی ایک شخص پر گولیاں چلائیں۔ زخمی محمد اسماعیل سری نگر کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کی ہیں’۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ محمد اسماعیل نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ‘جنوبی کشمیر میں میرے پارٹی ساتھی اور بلاک صدر بجبہاڑہ پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ انہیں سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہوں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا