مخالف قوتیں اس کوشش میں ہیں مسیحیت کو استعمال کر کے چین کے سماجی استحکام کو نقصان پہنچائیں،خطاب
ےواین این
بیجنگ ´´//ایک چینی اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی دنیا مسیحیت کو بہ طور ہتھیار استعمال کر کے چین کی سیاسی طاقت کو کم زور بنانا چاہتی ہے۔عوام چینی طرز کے مذہب کی پیروکاری کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری حمایت یافتہ نیشنل تھری سیلف پیٹریاٹک موومنٹ کمیٹی کے سربراہ شو شیاہونگ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مغربی دنیا میں موجود چین مخالف قوتیں اس کوشش میں ہیں کہ مسیحیت کو استعمال کر کے چین کے سماجی استحکام کو نقصان پہنچائیں اور اس طرح ریاست کی سیاسی طاقت کو کم زور کیا جائے۔چین کی عوامی سیاسی کنسلٹیٹیو کانفرنس کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیاہونگ نے کہا کہ چین میں مغربی طرز کی مسیحیت متعارف کرانا، اصل میں مغربی دنیا کی نوآبادیاتی جارحیت کا حصہ ہے۔شیاہونگ کا کہنا تھا کہ مسیحیت میں چینی ثقافت شامل کر کے ہی اسے ایک ایسا تشخص دیا جا سکتا ہے، جو چینی عوام کے لیے قابل شناخت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحیت کے نام پر قومی سلامتی کو کم زور بنانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے ریاستی اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔