باتھری بازار میں بھاری پسی گرآنے سے 13عمارتوں سمیت لاکھوں کا نقصان

0
0

مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں تک سڑک پر کی نعرے بازی ؛ ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے جلدرلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
اکرم ملک

بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کے باتھری بازار میں رات کو بھاری پسی گرانے سے 13 عمارتوں سمیت لاکھوں کا سامان تباہ ہوا ہے جس سے پورے علاقہ میں سنسنی کا ماحول پیدا ہوا تھا۔ اس دوران جب مقامی لوگوں کو باتھری کا ادھا بازار تباہ ہونے کی خبر ملی تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور محکمہ پولیس کا عملہ بھی روشنی اتے ہی جائے واردات پر پہونچے اور بچاو¿ کارروائی شروع کی مگر ملبے کے نیچے دبے سامان کو نکالنا مشکل تھا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے ضلع و مقامی انتظامیہ کو بروقت موقع پر نہ پہونچے پر کافی ناراضگی کا اظہار کیا یہاں تک کہ نعرہ بازی بھی کی اور کئی گھنٹوں تک سڑک کو بند رکھا گیا ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم ٹھاٹھری محمد انور بانڈے جائے واردات پر پہونچے اور پسی کی زد میں ائے ہوئے نقصان کا تفصیلی طور جائزہ لے کر مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ جلد از جلد ان لوگوں کو معاوضہ ملے گا جن کا نقصان ہوا ہے جس پر مقامی لوگوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہیں ان میں نور محمد ولد کریم بخش کی چار دوکانیں، نور محمد ولد دین محمد متو چار دوکانیں،غلام حیدر ولد دین محمد تین دوکانیں، محمد یونس ولد عبدالررشید دو دوکانیں،ظہور حسین ولد نور محمد دو دوکانیں،مصرہ بیگم زوجہ ظہور حسین دو دوکانیں، جان محمد ولد دین محمددو دوکانیں، بشیر احمد ولد محمد یوسف دو دوکانیں،سجاد احند ولد منگتا بٹ سات دوکانیں،سیف دین ولد نجم دین دو دوکانیں،محمد یوسف ولد فضل دین دو دوکانیں،نور محمد ولد میر حسیندو دوکانیں۔ عبدالکریم ولد عبداللہ ایک دوکان، محمد یونس ولد محمد اقبال ساکنہ تیندلہ میڈیکل شاپ، فرید احمد کاسمیٹک شاپ،جلال دین ولد محمد اسماعیل ایک دوکان،محمد یونس ولد میر حسین ایک دوکان، مقصود احمد ولد محمد شریف ایک دوکان شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا