امریکہ کا مسعوداظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کیلئے چین پر دبا¶

0
0

یواین آئی
واشنگٹن، ´´//امریکہ نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر معاملہ میں چین پر دبا¶ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسعوداظہر اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے لئے فٹ کیس ہیں اور ایسا نہ کئے جانے سے علاقائی استحکام پر منفی اثر پڑے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلاڈینو نے یہاں کہا“امریکہ اور چین علاقائی استحکام اورقیام امن کے لئے آپسی مفادات کا اشتراک کرتے ہیں لیکن مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے میں ناکام رہنے پر اس مقصد کو پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا”۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق“جیش محمد (جے ای ایم ) اقوام متحدہ کی جانب سے ممنوعہ دہشت گرد گروپ ہے ۔ دہشت گرد جے ای ایم کا بانی اور رہنما مسعود اظہرہے اور وہ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت بین الاقوامی دہشت گرد قراردیئے جانے کے لئے فٹ کیس ہے ۔ جے ای ایم کئی دہشت گردانہ حملوں کے لئے ذمہ دار رہا ہے اور علاقائی استحکام اور امن کے لئے خطرہ ہے ”۔چین نے اس سے پہلے تین بار مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کی کوششوں کو روک دیا ہے ۔اب پھر سے اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز بدھ کو 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لایا جائے گا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور بعد میں بین الاقوامی مہم اور ہندوستان کی جانب سے شروع کئے گئے سفارتی حملے کے بعد فرانس، امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اس کے لئے (مسعود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے ) کونسل کے سامنے نیا قراردادپیش کریں گے ۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں واقع مسعوداظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد کے طور پر اعلان کرنے سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سفر اور ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ پر قبضہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا