سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو جو ضلع کے الیکشن آفیسر بھی ہیں نے انتخابات کے لئے مقرر کیے گے نوڈل افسران کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں الیکشن کو شفافیت کے ساتھ کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ جن افسران نے اجلاس میں شرکت کی ان میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ملک زادہ شیراز الحق، اے ڈی ڈی سی محمد رشید چوہدری، اے سی آر بشیر احمد لون، ایڈیشنل ایس پی عادل حمید گنائی، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی ایس ایس آندھی، سی ای او راجندر کمار، سی ڈی پی او حویلی جہانگیر خان کے علاوہ کئی اور افسران بھی موجود اجلاس میں اس بات کی جانکاری دی گئی کہ آنے والے انتخابات کے لئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی ایسا کام کرتا ہوا پکڑا جائے جو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہو کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر ضلع الیکشن آفیسر نے تمام نوڈل آفیسران کو ان کی ذمہ داریاں بھی بتائیں اور ان پر کھرا اترنے کی یقین دہانیاں بھی کروائی گئی۔