آگستا ویسٹ لینڈ کے بچولیہ کے ساتھ ذہنی تشدد

0
0

معاملے میں عدالت نے تہاڑ جیل سے جواب طلب کیا
یواین آئی

نئی دہلیدہلی کی ایک عدالت نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر آگستا ویسٹ لینڈ سودے میں بچولیہ برطانوی تاجر کرسچین مشیل کو ذہنی تشدد کے معاملے میں پیر کے روز تہاڑ جیل کے حکام سے جواب مانگا۔ خصوصی جج اروند کمار نے کرسچین مشیل سے پوچھ گچھ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کی عرضی پر سماعت کے بعد تہاڑ جیل کے حکام سے منگل تک جواب دینے کو کہا ہے ۔ انہوں نے مشیل کے خلاف پیشی کا وارنٹ بھی جاری کیا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے الزام لگایا تھا کہ مشیل نے حکومت ہند کی طرف سے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی خریداری پر ملنے والی 4.22 ملین یورو کی غیر قانونی کمیشن یا رشوت کو جائز بنانے کے لئے آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ 12 معاہدے کیے تھے ۔ سی بی آئی کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی مشیل کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قانون 2002 کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔ مشیل کو دبئی سے ہندوستان منتقل کئے جانے کے بعد سب سے پہلے 5 دسمبر کو سی بی آئی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور وہ 26 فروری تک عدالتی حراست میں تھا۔ اس کے وکیل نے الزام لگایا کہ تہاڑ جیل میں اس کو ذہنی ہراساں کیا گیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا