راہل کے دل میں دہشت گردوں کے لیے احترام ہے : بی جے پی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیبی جے پی نے ایک پروگرام میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ‘جی’ کہہ کر خطاب کرنے پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی پرسخت نکتہ چینی کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ایک دہشت گرد کے لیے ان کے من میں عزت ہے ۔ بی جے پی نے اپنے ٹویٹر ہنڈل سے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے جس میں راہل گاندھی کو ‘اظہر مسعود جی’ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے لکھا،‘ ملک کے 44 بہادر جوانوں کی شہادت کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ کے لیے راہل گاندھی کے من میں عزت’۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی آج یہاں کانگریس کی دہلی یونٹ کے ‘میرا بوتھ میرا گورو’ پروگرام میں بوتھ سربراہان سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا