کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے سے پہلے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

0
0

فیصلے پر عملدرآمد 90دن کے بعد ہوگا، حکومت نے وزارت حج وعمرہ اور وزارت صحت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا

جدہ ´´//سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام بالا نے نئے فیصلے کی منظوری دیدی۔ حج اور علاج کی غرض سے آمد کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد 90دن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے وزارت حج وعمرہ اور وزارت صحت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا کہ مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر مملکت آنے والوں کو پہلے میڈیکل انشورنس کرانا ہوگا تاکہ مملکت میں قیام کے دوران بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج ممکن ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا