قوام متحدہ دہشت گرد حامی ممالک کو الگ تھلگ کرے : وینکیا

0
0

ا
یو این آئی
سان جوس ، ´//نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو عام رائے کے تحت دہشت گرد اور تباہ کن قوتوں پر لگام لگانے اور ان کی حمایت کرنے والے ممالک کی شناخت کر کے الگ تھلگ کرنے کے لئے یکساں حکمت عملی بنانی چاہئے ۔ مسٹر نائیڈو نے کوسٹا ریکا کے سان جوس میں اتوار کو ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ دور میں امن کے لئے جنگ میں دہشت گردی سمیت کرپشن، موسمیاتی تبدیلی، کالے دھن اور ہتھیاروں کے بہا¶ اور منشیات سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے پلوامہ حملے اور اس کے بعد دہشت گردوں کے کیمپوں پر کی گئی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عاید کرنی چاہئے ۔ نائب صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح سب کو متحد ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ،“اگر دنیا بھر کے تمام ممالک ایک ساتھ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو دنیا میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں میں ہمیں کامیابی ملے گی۔ ہمیں خوف سے آزاد اور تشددسے مبرا، بامعنی اور پرامن خوشحال زندگی جینے کے لئے پرامن دنیا بنانا ہوگا”۔یو این آئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا