ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے لگایا بانڈی چیچیاں میں عوامی دربار

0
0

ہر گھر کے ساتھ انفرادی بینکر تعمیر کروائے جائیں: عوام
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بارڈر سے متصل گاو¿ں قصبہ کیرنی اور بانڈی چیچیاں کے لوگوں کے مسائل سننے کے لئے ایک عوامی دربار لگایا اس دوران گاو¿ں قصبہ و بانڈی چیچیاں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اور اپنے مختلف معاملات انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے دوران میٹنگ سرحدوں پر بنائے جا رہے بینکروں کا مسئلہ سب سے زیادہ چھایا رہا اور لوگوں نے انتظامیہ کے آفسران سے زور دے کر کہا کہ ہر گھر کے قریب ایک بینکر تعمیر کروایا جائے۔ مختلف لوگوں نے مطالبہ کیا کہ انفرادی بینکر تعمیر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کیونکہ جب فائرنگ ہوتی ہے تو کوئی بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔اس لئے انفرادی بینکر ہی لوگوں کے لئے ضروری ہیں عوام کے مسائل سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے کہا کہ انفرادی بینکرز کی تعمیر کے
لیے وہ احکام بالا سے رابطہ کریں گے جبکہ جن بینکرز کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں وہ ایل او سی کے زیرو لائین سے شروع کروائے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا