سرحدی علاقہ جات میں بھی عوام کو بنیادی امداد فراہم نہ کی گئی :نریش پہلوان
لازوال ڈیسک
جموںپریس کلب جموں میں ذرائع ابلاغ سے اظہار خیال کرتے ہوئے نریش پہلوان کو آرڈینیٹر اے آئی سی سی ،آئی وائی سی مشاہد جموں پونچھ لوک سبھا نشست نے کہا کہ جموں کی عوام نے بھاجپا کو تنقیدکا نشانہ بنایا اور بھاجپا کے خلاف غصہ کا اظہار کیا ۔موصوف نے یہاں ریاست کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ایک مشاہد ہونے کے ناطے وہ مختلف علاقہ جات کے دورے کرتے ہیں لیکن ہر جانب سے عوام بھاجپا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے کہ ان جماعتوں نے ان کے مطالبات کا ازالہ نہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی بطور جنرل سیکریٹری نامزد ہونے کے بعد جماعت کو بنیادی سطح پر مضبوطی حاصل ہوئی ہے ۔پہلوان نے کہا کہ انہوں نے راجوری اور پونچھ کی سرحدی علاقہ جات کا دورہ بھی کیا جہاں عوام کو بنیادی امداد بھی فراہم نہ ہوئی ۔اس موقع پر ارجن شرما اور نکل شرما بھی موجود تھے۔