13 واں جموں و کشمیر UCMAS ابیکس اور ذہنی ریاضی مقابلہ منعقد

0
0

طلباء کو 200 ریاضی کے سوالات 8 منٹ کے وقت میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍UCMAS ملائیشیا میں قائم بین الاقوامی تنظیم جو دماغی ریاضی اور ابیکس ٹریننگ کا انعقاد کرتی ہے اور 80سے زائد ممالک میں فرنچائزی نیٹ ورک چلاتی ہے نے 13 واں جموں و کشمیر UCMAS ابیکس اور ذہنی ریاضی مقابلہ منعقدکیا۔اس موقع پرجموں کے مختلف UCMAS کے مجاز مراکز یعنی چھنی ہمت، تریکوٹہ نگر، گاندھی نگر، گریٹر کیلاش، تالاب تلو، آنند نگر، نیو پلاٹ، پٹولی، جانی پور، روپ نگر، ایکسچینج روڈ، کٹھوعہ، ریاسی، جھیڑی، اکھنور کے 400 سے زائد طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔واضح رہیمقابلہ 8 سطحوں میں منعقد کیا گیا تھا جس میں طلباء کو 200 ریاضی کے سوالات 8 منٹ کے وقت میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔اس موقع پرون گلوبل فیملی فورم کے بانی ڈائریکٹر، وائٹ پیکس ایڈونچرز کے ڈائریکٹر اور سی ای او اور یو سی ایم اے ایس کے ریجنل ڈائریکٹر جموں وکشمیر روپیش میسن نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطہ میں مختلف مجاز مراکز پر ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے طلباء کو بھرپور تربیت فراہم کرنے کی وجہ سے 4-13 سال کی عمر کے چھوٹے بچے ریاضی کے مشکل ترین سوال کو سیکنڈوں میں حل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔ اس موقع پرسول سوسائٹی کے ممتاز ممبران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا