13سالہ غیر ریاستی لڑکی نے خود کو پھانسی پر لٹکایا پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی

0
0

 

اے پی آئی
سر ینگراندرانگر سر ینگر میں گھر یلو ںکام کرنے والی 13سالہ لڑ کی نے پنکھے کے سا تھ خود کولٹکا کرزندگی کاخا تمہ کر دیا پو لیس نے قا نونی ضا بطے پورے کرنے کے بعد معا ملے کی تحقیقات شروع کر دی۔اے پی آ ئی کے مطا بق اندھرہ نگر سر ینگر کے علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب گھر یلو کام کر نے والی 13سالہ غیر یا ستی لڑ کی کی نعش بر آ مد کی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق تیرہ سا لہ جیو تی سا کنہ امرتسر پنجاب نامی لڑ کی راکیش کمار ولد راج کمار نامی شخص کے گھر میں اپنی خد مات انجام دے رہی تھی اور مذ کورہ 13سالہ لڑ کی جب 27جون کو کا فی دیر تک اپنے کمرے سے با ہر نہیں آ ئی تو رہا ئشی مکان کے مالک نے کمرے کا در وازہ کھڑکھڑکٹھایا اندر سے جواب نہ ملنے کے بعد دروازہ توڑ دیا گیا جہاں رہا ئشی مکان کامالک اور اس کے لواحقین یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ مذکورہ 13سالہ لڑ کی نے سلنگ فین کے سا تھ خود کو لٹکا کر زندگی کا خا تمہ کر دیا ۔ مذکورہ رہا ئشی مکان کے ما لک نے پولیس کو آ گاہ کیا پو لیس پارٹی جا ئے موقع پر پہنچ گئی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قا نونی ضابطے پورے کئے اور میت آخری رسومات ادا کرنے کیلئے ورثہ کو حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی ۔پولیس کے مطا بق دفاع 174کے تحت معا ملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا