90 کروڑ رائے دہندگان 17 ویں لوک سبھا کا انتخاب کریں گے

0
0

یواین آئی

نئی دہلیتقریبا 90 کروڑ ووٹرس 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ یہ اطلاع آج یہاں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ 2014 میں 16 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں 81 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار 18 اور 19 سال کی عمر کے ڈیڑھ کروڑ نئے ووٹر ہوں گے ۔ نامہ نگاروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر اروڑہ نے کہا کہ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد تین جون کو ختم ہو رہی ہے ۔ انتخابی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سیاسی جماعتوں اور ریاستی حکومتوں وغیرہ سے صلاح و مشورہ کیا گیا اور محکمہ موسمیات ،امتحانات کے پروگرام ، تہوار اور فصلوں کی بوائی اور کٹائی جیسے امور پر بھی غور کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا