ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے پونچھ میں پلس پولیو مہم کا کیا آغاز

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//آج ملک بھر میں زیرو سے پانچ سال تک کے بچوں کو پلس پولیو کی دوا پلائی جا رہی ہے اس مناسبت سے راجہ سکھ دیوو سنگھ جی ضلع صدر ہسپتال پونچھ میں ایک پروگرام منعقد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو نے بچوں کو پلس پولیو کی دواءپلا کا ضلع بھر میں اس مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سی ایم او پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی اور سپرنڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر شمیم بھٹی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں بھاری تعداد میں لوگوں نے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو اس دواءکی دو خوراکیں پلائیں ۔اس متعلق ڈی ڈی سی پونچھ نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ملک کو پولیو فری کنٹری قرار دیا گیا ہے۔ لیکن یہاں بیرون ملک سے لوگوں کے آنے جانے اور پڑوسی ملکوں میں پولیو کیسس کے سامنے آنے کے کارن ہم نے یہاں اس مہم کو جاری رکھا ہے ہر سال دو مرتبہ محکمہ صحت کی جانب سے 0 سے 5 سال تک کے بچوں کو یہ دوائیاں پلاتے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر شمیم بھٹی نے کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا ۔آج ہم نے کئی جگہوں پر پولیو بوتھ لگائے ہیں جہاں پر ان بچوں کو ہمارا عملہ پولیو مخالف خوراکیں بچوں کو پلا رہا ہے ،اگلے دو دنوں تک ہمارے ملازمین گھروں تک جائیں گے اور کوئی بھی ایسا بچہ جو زیرو سے پانچ سال تک کا ہو اسے یہ دوا پلائی جائے گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا