تحصیلدار خواص حاکم شاہ کی ٹرانسفر پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

0
0

ایمانداری اور دلچسپی کے ساتھ لوگوں کے کام کئے، ہمیشہ یاد کیا جائے گا :عوام
قیوم نظامی
خواص // تحصیل خواص کے تحصیلدار محمد حاکم شاہ کو مقامی لوگوں اور ملازمین نے الواعی پارٹی دی۔ تفصیلات کے مطابق خواص کے تحصیلدار سید محمد حاکم شاہ کی ٹرانسفر پر خواص میں محکمہ مال کے ملازمین نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں نائب تحصیلدار نارلہ محمد منشا خواص ،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر رفیق وانی، پٹواری شوکت علی، پٹواری سرفراز،محمد ریاض کے علاہ خواص کے معزز شخصیات نے شرکت کی اور تحصیلدار محمد حاکم شاہ کو الوداعی پارٹی دی۔ اس تقریب میں موجود معزز شہریوں نے کہا کہ تحصیلدار حاکم شاہ نے ایک بہت ایمانداری اور لگن سے لوگوں کے کام کئے موجود معززین نے کہا کہ تحصیلدار موصوف نے کبھی بھی اپنے دفتر میں امیرو غریب کا فرق نہیں کیا بلکہ تمام لوگوں سے مل جل کر کام کیا جن کو موصوف کے جانے کے بعد بھی یاد کیا جاتارہے گا اور جہاں جہاں جس جگہ جب بھی پکارا تحصیلدار موقعہ پر پہنچتے تھے وہیں تحصیلدار موصوف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو وقت مجھے کام کرنے کا ملا اس میں یہاں کے لوگوں کا تعاون رہا اور کبھی بھی کسی شخص نے اپنے مفاد کی خاطر کسی غیر قانونی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جس کی وجہ سے جتنا وقت میں یہاں رہاں سب امیرو غریب لوگوں کے کام میں نے کئے اور الحمداللہ میرے دل کو سکون بھی ہے کہ میں نے جہاں تک ہوسکتا تھا پیدل چل کر علاقوں کے دورے کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا