محکمہ سیاحت کی جانب سے ٹریکنگ کا انعقاد،نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

0
0

وسیم حیدری
منڈی//گزشتہ شب محفلِ سماع کے بعد محکمہ سیاحت کی جانب سے اتوار کو لورن تا سلطان پتھری ٹریکنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں متعدد نوجوانوں نے حصہ لیا – اس ٹریکنگ قافلہ کو اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر اور نگراں سی ای او محکمہ سیاحت شیراز ملک اور تحصیلدار منڈی نے ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا جس کے بعد یہ قافلہ نندی چھول، تاراں والی، نور پور، گلی ،بیلا بالا سے سلطان پتھری تک پہنچا – اس سلسلہ میں جب ٹریکنگ کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت اور ترقیاتی اختیارات کی جانب سے محفلِ سماع کے بعد ٹریکنگ کا انعقاد کرنا قابلِ صد تحسین ہے کیونکہ اس سے مختلف نوجوانوں کو ایک ساتھ یکجہ ہو کر ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہ ہونے کا موقع ملتا ہے – ان کا کہنا تھا کہ صحت کی تندرستی کے لئے یہ ٹریکنگ نہایت کارآمد ہے اور وقفہ وقفہ کے بعد ایسی سرگرمیوں کو سر انجام دیا جانا چاہیے جس سے نوجوان باقی تمام پریشانیوں کو پرے رکھ کر زندگی کا لطف بھی لے سکیں – انہوں نے اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر و نگراں سی ای او محکمہ سیاحت کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا – واضح رہے کہ لورن سیاحت کے اعتبار سے الگ مقام رکھتا ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں سے اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہو گا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا