عدل نہ کر سکنے کی صورت میں دوسری شادی حرام ،شیخ الازہر نے تعداد ازواج سے متعلق نیا فتوی جاری کر دیا

0
0

یو این این
قاہرہمصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ اور دارالافتا جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہاہے کہ پہلی اہلیہ کو جانتے بوجھتے ظلم کا شکار کرنے کی نیت سے دوسری شادی کرنے والے کو اللہ کے ہاں سخت عذاب دیا جائے گا۔مصر کے ایک سیٹلائیٹ ٹی وی پر اپنے ہفتہ وار پروگرام میں شیخ الازہر نے تعدد ازواج کے معاملے پر اسلامی شرائط کے موضوع پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ دوسری شادی کے حوالے سے بیگمات کے درمیان عدل کی شرط نہایت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ عدل کا تصور معاشرت، بچوں کی تعلیم وتربیت، انفاق سمیت چہرے پر مسکراہٹ جیسی امور میں بھی راسخ کیا گیا ہے۔ روز قیامت اللہ کے عذاب سے بچنے کے لئے بیگمات کے درمیان عدل کے اصول کی پیروی ضروری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا