پیر پنجال پیپلز ویلفیئر فورم کا تھنہ منڈی میں اجلاس منعقد

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی / پیر پنجال پیپلز ویلفیئر فورم کا تھنہ منڈی میں ایک اجلاس منعقد زیر صدارت چیئرمین فورم ایڈوکیٹ استخار علی خان نے کی جبکہ انکے ہمراہ رشید احمد ضلع صدر نثار احمد تحصیل صدر تھنہ منڈی سرپنچ نواز شاہ تحصیل صدر منجا کوٹ۔ غلام احمد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، محمد اقبال شیخ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اجلاس کے دوران پیر پنجال پیپلز ویلفیئر فورم کے چیئر مین ایڈوکیٹ استخار علی خان نے کہاکہ اسمبلی حلقہ راجوری کے عوام کو تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹ حاصل کرنے کی خاطر زات برادری میں تقسیم کر کے اپنا الو سیدھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجوری کے سیاسدانوں نے یہاں کے لوگوں کا ووٹ حاصل کر کے سرمایہ اکٹھا کیا۔ چیئر مین موصوف نے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو۔ئے کہا کہ راجوری کی ترقی صفر کے برابر ہے۔ زمینی سطح پر کوئی کام۔نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل راجوری کے سیاستدان وزارت کاقلمدان حاصل کرنے کے بعد بھی کوئی عوام کام نہ کر سکے ہیں۔ چیئر مین موصوف نے کہا اسمبلی حلقہ راجوری کی عوام نے ان سیاست دانوں کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیندہ اسمبلی انتخابات میں بے داغ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالا جائے تاکہ تھنہ منڈی نالہ کی تعمیر وترقی ممکن ہو۔سکے۔انہوں نےکہاکہ 2014 سےاس فورم کی بنیادرکھ کرفورم عوام کی خدمت کررہی ہے میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی لے حاضرہوں آئندہ اسمبلی انتخایات میں حصہ لینے کی خواہش بھی ظاہرکی ہے کہ اسمبلی الیکشن میں راجوری حلقہ سے بطورآزادامیدوارحصہ لینے کی یقین دہانی کروائی اورتعاون کی گزارش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا