سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات

0
0

سلمان خان اپریل میں 18 دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے
ےواین این
ممبئی ´//بھارتی الیکشن سے پہلے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیلئے ایک اور بری خبر ہے اور وہ یہ کہ بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات آنی شروع ہوگئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کچھ ایسے ہی اشارے دیے ہیں ہیں لیکن صاف صاف کچھ نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپریل میں 18 دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان الیکشن لڑ بھی سکتے ہیں یا پھر کانگریس کیلئے مہم بھی چلا سکتے ہیں۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے ریاست میں قیام کریں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا