جموں گرنیڈ دھماکہ کے بعد پونچھ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی مانگ

0
0

پونچھ کے ہر گلی نکڑ میں جلد لگائے جائیں کیمرے:پرمجیت سنگھ
سید نیاز شاہ
پونچھ//آج پونچھ کی عوام نے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں تاکہ یہاں سے جرم کا خاتمہ ہو سکے اس موقع پر سردار پرمجیت سنگھ نے بولتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جو جموں بس اڈہ پر حادثہ ہوا ۔اسکے بعد یہاں کی عوام کافی ڈری ہوئی ہے اس لئے ضروری ھیکہ پونچھ کے اہم چوکوں و بس اسٹینڈ وغیرہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ مجرموں کو بھی ہر وقت جاگتی اس آنکھ کی بننک نہ لگے اور جرم و مجرم دونوں کو یہاں پر ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ میں کئی جگہوں پر پولیس نے ان کیمروں کیلئے ٹاور لگائے ہیں مگر یہاں کیمرے نہ ہونے سے ان ٹاوروں پر لاکھوں روپے خرچنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے جتنا جلدی ہو سکے ان ٹاوروں پر کیمرے لگائے جائیں اس موقع پر پرم جیت سنگھ منٹو ، ٹیلر رکیش کمار، اکاش سکھوندر سنگھ ،سلیم وینے اور راجا ویر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا