میونسپل کمیٹی کا بھرپور تعاون کرنا چاہئے :عوام
عمران شفیع
تھنہ منڈی قصبہ تھنہ منڈی کی عوام نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے کام کاج کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں قصبہ میں مزید ترقی ہوگی۔ قصبہ تھنہ منڈی کے معززین جن میں محمد مقبول خان، محمد حفیظ خان، حاجی محمد بشیر شال، عبدالقیوم چوہدری، یاسر گنائی کے علاوہ متعدد افراد نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے کام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا جب سے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی میں شکیل احمد میر بطور صدر منتخب ہوئے ہیں تب سے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی میں کافی تبدیلی رونما ہو ئی ہے۔ عوامی حلقوںنے کہا صدر موصوف کی ہدائت پر ایگزکیو ٹیو آفیسرمیونسپل کمیٹی تھنہ منڈی محمد بشیر چوہدری اور سینیٹری انسپکٹر ریاض احمد نے قصبہ کے مختلف وارڈوں میں ناکارہ اور خراب نیوب لائٹیں اتار کر نئی لائٹیں نصب کی ہیں۔ مقامی عوام نے کہا کہ رات کی تاریکی میں عام راہگیروں کو چلنے میں کافی دقت ہوتی تھی جبکہ نئی لائٹیں نصب کرنے سے راہگیروں کو سہولت ملی ہے۔ علاوہ ازیں قصبہ تھنہ منڈی کے تمام وارڈوں میں صفائی،ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ کی تعمیر و ترقی کی خاطر ضلع انتظامیہ راجوری اور ریاستی گورنر انتظامیہ کو میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کابھر پور تعاون دینا چاھیے تاکہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے تیرہ وارڈوں میں پختہ راستے تعمیر کئے جائیں جس سے قصبہ اور دیہاتوں کو عوام کو چلنے میں آسانی مل سکے۔