نئی حکومت کشمیر میں امن قائم کرے گی:ممتا بنرجی

0
0

کہاجو حکومت دفاعی معاملات کے فائلوں کی حفاظت نہیں کرسکی وہ ملک کی حفاظت کیا کرسکتی ہے ؟
یواین آئی

کلکتہنریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جو حکومت دفاعی معاملات کے فائلوں کی حفاظت نہیں کرسکی وہ ملک کی حفاظت کیا کرسکتی ہے ؟،ممتا بنرجی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ۔مودی کی موجودگی میں کشمیر میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کشمیر میں مستحکم امن کا قیام ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں کشمیر میں 260فیصددہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس کے جانے کا وقت آچکا ہے ۔نئی حکومت کے قیام کے بعد کشمیر میں امن و امان کی صورت حال مستحکم ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے ملک بھر میں کشمیریوں پر حملے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر یہ نفرت پھیلانے والے کون لوگ ہیں،خیال رہے کہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں دو دن قبل دو کشمیرتاجروں پر بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کے حملے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کئی محاذ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے روپے چوری کرکے پارٹی کے انتخابی مہم پر خرچ کررہے ہیں مگر جو حکومت رفائیل کی حفاظت نہیں کرسکی وہاں سیکورٹی اور امن کیسے بحال کرسکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر پارک اسٹریٹ سے دھرم تلہ تک ریلی نکالی اور اس کے ساتھ ہی 2019لوک سبھا انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس کی مہم کا آغاز کردیا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 2014میں لوک سبھا اور 2016میں اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اپنی مہم کا آغاز اسی دن کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا