سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کے طلاب کا مستقبل خطرے میں‘

0
0

سرحدی کشیدگی کے چلتے اسکول بند رکھنے احکامات
ناظم علی خان
مینڈھرہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین سرحدی چوکیوں پر شدید گولہ باری کے پیش نظر ضلع سرحدی اورراجو ری کے سرحدی علاقوں میں قائم اسکولوں کو انتظامیہ نے فی الحال بندرکھنے کا حکم دیا ہے تاہم ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سکولی بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے کیوں کہ ہندوپاک سرحدی کشیدگی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور ناہی ابھی تک ریاستی انتظامیہ نے ان علاقوں کے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کےلئے کوئی ٹھوس اقدام اُٹھایا ہے ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ راجوری اورپونچھ سرحدی علاقوں اور حد متارکہ کے قریب قائم سرکاری سکولوں کو انتظامیہ نے بندرکھنے کا فیصلہ لیا ہے تاکہ بچوں کو حفاظت میں رکھا جائے لیکن اس سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں کی تعداد میں طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے کیوں کہ سکول مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ان کا نصاب نامکمل رہ گیا ہے ۔ جبکہ سرحدی علاقوں سے ہجرت کرنے والے بچوں کی تعلیم کےلئے بھی سرکار نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں چار سو مزید بینکر قائم کرنے کے فیصلے کو منظور تو مل گئی ہے لیکن ان بچوں کو کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی ہے جہاں وہ اپنی تعلیم آگے بڑھاسکتے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی آبادی ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکی ہے تاہم سرحدی علاقوں میں قائم سکول بھی ہنوز بھی پڑے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا