یو این آئی
واشنگٹن امریکہ کی الا سکا ریاست میں بدھ کے روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر 33 منٹ اور 14 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.4 تھی ۔ امریکہ کے جیولوجییکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 9.3 کلومیٹر نیچے اور 66.3088 ڈگری شمالی عرض بلند اور 157.1853 ڈگری مغربی طول بلند پر مرکوز تھا۔