بدھل میں ڈگری کالج کے طلاب نے کیا احتجاج!

0
0

کہا کالج کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود بھی ہم در بدر
سات سالوں سے ہائیر اسکینڈری کے تین کمروں میں قید
نظارت آزاد
کوٹرنکہ // بدھل ڈگری کالج کے طلاب نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہمیں پچھلے کئی سالوں سے ہائر اسکنڈری اسکول کے تین کمروں میں قید کیا ہوا ہے جبکہ ڈگری کالج کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے اور طلاب در بدر ہیں۔اسی سلسلہ میں کالج کے طالب علم ساجد ملک نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے طلاب مایوس ہیں کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ ساجد ملک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں طلاب کو ڈگری کالج بدھل میں بٹھایا جائے جہاں ہم اچھے طریقے سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہائر اسکنڈری اسکول کے کمروں سے اٹھا کر بدھل ڈگری کالج میں بیٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک قیدی کی طرح وہاں ہائر اسکنڈری کے تین کمروں میں چارسو سے زائد طلاب قید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 8 سالوں سے ہائر اسکینڈری اسکول کے کمروں میں بٹھایا ہوا ہے اس کے بعد سے آج تک طلاب وہیں قید ہیں جبکہ بدھل ڈگری کالج میں بیٹھایا نہیں جارہا ہے ساجد ملک نے کہا کہ ناہی تو یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری آئے اور ناہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ یہاں آئے تو ہماری آواز کون سماعت کرے گا ۔اس موقع پرنائب تحصیلدار بدھل موقعہ پر پہنچے اور طلاب کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی بات کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا اور جلد آپ کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا جس پر طلاب نے احتجاج کوختم کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا