پولیس کاروائی میں جٹی، زخمی افراد جی ایم سی جموں منتقل
لازوال ویب ڈیسک
جموں جموں بس اڈے پر ایک پر اسرار گرنیڈ دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت انتیس افراد زخمی اور چار کی حلات تشویش ناک ہے ۔آج بعد دوپہر بس اسٹینڈ جموں پر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک شخص کی موت ہوئی ،انتیس فراد زخمی ہوئے ہیں جن میںسےچار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔وہیں جائے واردات سے زخمی افراد کو جی ایم سی جموں میں منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔اسی سلسلہ میں آئی جی پی جموں کہا کہ علاقہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے ۔واضح رہے زخمی ہونے والوں میں بیشتر ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہیں ۔پولیس کے مطابق ایک بس کے نیچے گرنیڈ رکھا گیا تھا اور کاروائی کے متعلق ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی پہچان محمد شارق ساکنہ اترا کھنڈ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں گوہر احمد ولد غلام احمد ساکنہ قاضی گنڈ، مشتاق احمد ولد عبدالقادل ساکنہ قاضی گنڈ، طارق احمد بٹ ساکنہ قاضی گنڈ، شبیر احمد ساکنہ قاضی گنڈ، گلفام ولد اکرا ساکنہ اتراکھنڈ، شاکر ولد بشیر ساکنہ قاضی گنڈ، بنرسی لال ولد شنکر داس ساکنہ ججر کوٹلی، بلال ولد گلزار احمد قاضی گنڈ ، نیشا ولد کلدیپ سنگھ ساکنہ پرگوال ،سکھ لال ولد درسو ساکنہ چھتیس گڑھ، شمشیر احمد ولد محمد حسین ساکنہ راجوری، چنی لال، شیو داس ساکنہ ہریانہ، محمد فرید ولد محمد سراج دین ساکنہ بہار، ہرجیت سنگھ ولد جاگیر سنگھ ساکنہ پنجاب، احمد ولد عبدالمکوب ساکنہ بہار، جمیل علی ولد محمد صدیق ساکنہ پونچھ، دانش احمد ولد نذیر احمد کشمیر، عبدالحمید ولد علی محمد ساکنہ کلگام، ستپال ساکنہ اکھنور، راجیش کمار، توصیف احمد، نثار احمد ولد کبیر بھٹ ساکنہ اننت ناگ ، موہندر سنگھ ولد سداما رام ساکنہ تالاب تلو، موہن سنگھ ولد بھگوان سنگھ ساکنہ میراں صاحب، سکھ دیو سنگھ ولد موہن سنگھ ساکنہ جانی پور، محمد ریاض، ورندر کمار ولد جگدیش ساکنہ اکل پور شامل ہیں جن کا علاج و معالجہ جی ایم سی جموں میں جاری ہے ۔