لدھیانہ میں کار نہر میں گرنےسے پانچ کی موت

0
0

لدھیانہ میں کار نہر میں گرنےسے پانچ کی موت

لدھیانہ //پنجاب میں لدھیانہ ضلع جھمٹ برج کے پاس ایک کار کے نہر میں گرنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔
واقعہ منگل کی رات دو بجے کا بتایا جاتا ہے۔ہلاک شدگان کی پہچان نگلا کے رہنے والے جتیندر سنگھ (40)،جگتار سنگھ (45)،گوپال پور کے جگا سنگھ (35)،لیہل کے کلدیپ سنگھ (45) اور روڑکی کے جگدیپ سنگھ (35)کے طورپر کی گئی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق کار میں کل چھ لوگ سوار تھے،جن میں سے پانچ کی موت ہوگئی ہے اور سندیپ سنگھ نامی شخص بال بال بچ گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔موقع پرپہنچی پولیس نے لاشوں کو لدھیانہ سیول اسپتال کے مردہ گھر میں رکھوایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا