12549/12550 دُرگ – جموں توی سپر فاسٹ ایکسپریس ادھم پور سے جموں تک سفر کی تفصیل

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریلویز کی جانب سے ایک بیان کے مطابق تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے، ریلوے نے ٹرین نمبر 12549/12550 دُرگ – جموں توی – دُرگ سپر فاسٹ ایکسپریس کے سفر کو 29.08.2023 سے ادھم پور تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے 12549 دُرگ – جموں توی سپر فاسٹ ایکسپریس 29.08.2023 کو شروع ہونے والی ادھم پور میں مختصر طور پر اختتا م کرے گی۔ یہ ٹرین جموں توی سے شام 5.48 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن شام 07.25 بجے ادھم پور پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں، 12550 ادھم پور کا سفر 31.08.2023 سے شروع ہو رہا ہے – جموں توی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین ادھم پور سے صبح 3.15 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن صبح 04:30 بجے جموں توی پہنچے گی اور اسی دن صبح 04:35 بجے دُرگ آگے کے سفر کے لیے روانہ ہوگی ۔واضح رہے دیگر اسٹاپس اور ٹائم ٹیبل وہی رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا