نائب تحصیلدار نالی اور چوکی آفیسر جوالاپو نے کیا نالی مارکیٹ کا دورہ

0
0

عاشق وانی
بونجواہ تحصیل بونجواہ کے نائب تحصیلدار نالی بونجواہ شوکت شاد مغل اور چوکی آفیسر جوالاپور انیل شرما ہمرہ اے ایس آئی خان محمد نے کیا نالی مارکیٹ کا دورہ اور دکانوں کی چیکنگ کی دورے کے دوران دکان داروں کو ہدایات دئی کہ وہ دکان پہ اصلی چیزوں کی مناسب داموں میں خرید و فروخت کریں اور اپنے آس پاس صاف ستھرائی کا دھیان رکھیں ۔اور عوام کو سخت ہدایت دئی کہ پی ایچ سی نالی کے آس پاس ریت بجری وغیرہ نا رکھیں جس سے مریض اور انے جانے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑہے۔دکان داروں اور عوام نے بھی اپنے مسئلے و مشکلات مقامی انتظامیہ کے سامنے رکھے جس میں سب سے پہلے مارکیٹ کے واٹر پمپ کو بحال کرنا تا کہ آنے جانے والوں مسافروں کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری اہم بات جو لوگوں نے مقامی انتظامیہ کے سامنے رکھے وہ بجلی کی کٹوتی بہت زیادہ علاقے میں ہے خاض کر کے سحری اور افطاری کے ٹایم بجلی بغیر شڈول کے انا اور جانا لگاتار معمول بن چکا ہے۔اگر بجلی کا یہی حال رہا تو یہاں لوگوں کا اس مہینے کا کرایہ معاف کیا جاے نائب تحصیلدار اور چوکی آفیسر نے دکاندارن اور مقامی شکایت پہ موقعے پہ ہی کاروائی شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا