دارالعلوم گلشن زہرہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے انتظامیہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد

0
0

ایم شفیع رضوی
مہور ریادسی ؍؍ دارالعلوم گلشن زہرا ایجوکیشن ٹرسٹ ساڑہ ڈوگیاں مہور میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد اشرف قادری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف مہور انتظامیہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ کے تعمیری کام کاج اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر محمد جاوید میر ؛ مولانا عبد الرحمن رضوی مہتمم ادارہ ہذا و انتظامیہ کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ دیا گیا کہ رواں سال عید الفطر کے بعد 10 شوال المکرم سے ادارہ میں داخلہ شروع کیا جائے گا ۔دارالعلوم گلشن زہرا ایجوکیشن ٹرسٹ کو دور حاضر میں بچیوں کی تعلیم کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے کیونکہ بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ہی ضروری اور لازمی ہے ۔ایک بچی کی تعلیم دو گھرہانوں کی تعلیم ہے جب سماج کی بچیاں تعلیم یافتہ ہوں گی تو معاشرے میں بڑھتی برائیوں کی روک تھام کے لیے کارگر ثابت ہو گی کیونکہ گھریلو تمام ذمہ داریاں بچوں کی پرورش تعلیم و تربیت کی زیادہ ذمہ داریاں ماموں پر عائد ہوتی ہیں جب ماں تعلیم یافتہ ہو گی تو وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور پر ورس بہتر اور خوش اسلوبی سے انجام دے پائے گی لہٰذا تمام خواہش مند والدین جو اپنی بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں وہ وقت مقررہ 10 شوال المکرم کے بعد داخلہ کے لئے ضرور ادارہ سے رجوع کریں ۔ادارہ کا یہ ابتدائی سال ہے جس میں ناظرہ قرآن پاک مع تجوید ؛ دینیات ؛ اردو ،عربی ،فارسی ،ہندی، انگریزی، کمپیوٹر وغیرہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی مشین کڑھائی وغیرہ کی بھی بچیوں کو تربیت دی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا