جے کے این پی ایف جموں و کشمیر میں ایک امید: چیف سرپرست سنجے کمار

0
0

خاندانی راج اب ختم ہو جائے گا:صدر شیخ مظفر
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍کشمیر صوبے میں کامیاب شمولیتی مہم کے انعقاد کے بعد، جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ اب جموں صوبے میںپہنچی جہاں یونیورسٹی کے طلبائ، کالج طلباء اورکئی ذمہ دار شہریوںنے جے کے این پی ایف پارٹی سے ہاتھ ملایا۔ یہ شمولیتی مہم پریس کلب جموں میں پارٹی صدر شیخ مظفر کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔وہیںپارٹی صدر نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لالچی نیکو کاروں نے انہیں پٹڑی سے اتار دیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے بھوکے سیاست دان جنہوں نے اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک بھیج دیا اور یو ٹی کے نوجوانوں کو اپنی سیاسی چالوں کے لیے گمراہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی سیاست دانوں کو بے نقاب کر دیا گیا ہے اور اب جے کے این پی ایفبااختیار بنانے، روزگار اور دیگر فلاحی اقدامات کے حوالے سے عام لوگوں کی بہتری اور بہبود کی راہ ہموار کرے گی۔موصوف نے کہاکہ جے کے این پی ایف کو تمام مذہبی اور روحانی طاقتوں کی آشیرواد حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن جموں و کشمیر کے لیے بدعنوانی، منشیات کی لت اور شور شرابے کے خلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے کے این پی ایف واحد جماعت ہے جو جموں و کشمیر کے لٹیروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پانی کی طرح صاف ہیں ہمارے درمیان کوئی سیاسی پس منظر نہیں رکھتااور ہم نے ایک این جی او کے طور پر جموں و کشمیر کے لیے کام کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم زیرو گراو ¿نڈ لیول پر لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں ووٹ دیں تو خط غربت سے نیچے کے لوگوں کو تمام قرضوں، بجلی کے بلوں اور پانی کے بلوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ این سی، پی ڈی پی، بی جے پی اور کانگریس نے لوگوں کے سیاسی حقوق کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی راج اب ختم ہو جائے گا۔وہیںجے کے این پی ایف کے چیف سرپرست سنجے کمار نے کہا کہ لوگوں میں مایوسی اور بیگانگی کے احساس کے بعد، ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں ایک امید بن کر ابھری ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں کامیاب مہم جوئی کے بعد اب پارٹی کی جڑیں جموں میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا