یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کا 33سیٹوں پر قبضہ

0
0

یواین آئی

لکھنؤ؍؍اترپردیش قانون ساز کونسل کی مقامی باڈی انتخابات والے 35خطوں کی 36سیٹوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔انتخابی نتائج میں بی جے پی نے 33سیٹوں پرجیت درج کی ہے۔ دو سیٹوں پر آزادا میدوار اور ایک سیٹ پر جن ستا دل کے امیدوار نے کامیابی درج کی ہے۔وہیں حزب اختلاب سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا ہے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر دفتر کی جانب سے جاری ووٹنگ والی سبھی 27سیٹوں کے منگل کو ووٹ شماری پوری ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ کمیشن کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت سخت سیکورٹی انتظام کے درمیان آج صبح آٹھ بجے سے ووٹ شماری کا آغاز ہوا۔ ابتدائی رجحانات میں ہی زیادہ تر سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں نے فیصلہ کن سبقت حاصل کرلیا۔ نو سیٹوں پر صرف بی جے پی کے ہی امیدواروں کے میدان میں ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹنگ سے پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا گیا تھا۔اس طرح سے مقامی باڈی والی ایم ایل سی کی 36سیٹوں میں سے بی جے پی نے 33سیٹوں پر جیت درج کر کے ودھان منڈل کی ایوان بالا میں بھی مکمل اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اترپردیش کی 100اراکین پر مشتمل قانون ساز کونسل میں اب بی جے پی کے 66اراکین ہوگئے ہیں۔انتخابات جیتنے والے تین امیدواروں میں مئو۔اعظم گڑھ سیٹ سے آزاد امیدوار وکرانت سنگھ رشو،وارانسی سے آزاد امیدوار انپرنا سنگھ شامل ہیں۔ وہیں پرتاپگرھ سیٹ پر جن ستا دل کے اکشے پرتاپ سنگھ عرف گوپال جی نے جیت درج کی ہے۔ ووٹنگ والی بقیہ سیٹوں 24سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔بی جے پی کی جانب سے جیت درج کرنے والے امیدواروں میں لکھنؤ۔ اناؤ سیٹ سے رام چندر پردھان، بہرائچ۔ شراوستی سیٹ سے پرگیا ترپاٹھی، رائے بریلی سیٹ سے دنیش پرتاپ سنگھ، دیوریا سے ڈاکٹر رتن پال سنگھ، بارہ بنکی سے آنگد کمار سنگھ، بلیا سے روی شنکر سنگھ، پپو بھیا، الہ آباد سے ڈاکٹر کے پی شریواستو، میرٹھ۔غازی آباد سے دھرمیندر کمار بھاردوار اور سیتا پور سے پون کمار سنگھ شامل ہیں۔وہیں مراداآباد۔ بجنور سے ستیہ پال سنگھ، رامپور۔بریلی سے کنور مہاراج سنگھ، پیلی بھیت۔ شاہجہاں پور سے ڈاکٹر سدھیر گپتا، سلطانپور سیٹ سے شیلندر پرتاپ سنگھ، گونڈہ سے اودھیش کمار سنگھ عرف منجو سنگھ، فیض آباد سے ہری اوم پانڈے، بستی۔ سدھارتھ نگر سے سبھاش چندر عرف سبھاش یدونشی، گورکھپور۔مہاراج گنج سے سی پی چند ار غازی پور سے وشال سنگھ چنچل شامل ہیں۔ان کے علاوہ اس الیکشن میں بی جے پی امیدوار کے طور پر جونپور سیٹ سے برجیش کمار سنگھ پرنسو، جھانسی۔ جالون۔للت پور سے رما نرنجن، کانپور۔فتح پور سے اونیش سنگھ چوہان، اٹاوہ۔ فرخ آباد پر پرانشو دت دویدی، آگرہ۔فیروزآباد سیٹ پر وجئے شیوہرے اور مظفر نگر۔ سہارنپور سیٹ پر وندنا ورما نے جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ملحوظ رہے کہ ووٹنگ سے جن سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ان میں مرزا پور۔ سونبھدر سے شیام نرائن سنگھ، بدایوں سے واگیش پاٹھک، ہردوئی سے اشوک کمار، علی گڑھ۔ہاتھرس سے رشی پال سنگھ، کھیری سیٹ سے انوپ کمار گپتا، متھرا۔ایٹہ۔مین پور ی کی دوسیٹوں پر آشیش کمار یادو اور اوم پرکاش۔ بلند شہر سیٹ پر نریندر سنگھ بھاتی اور باندہ۔ہمیر پور سیٹ پر جتیندر سنگھ سینگر شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ والی 58اضلاع کی 27ایم ایل سی سیٹوں کے لئے 09اپریل کو 739پولنگ سنٹروں پر کل 120657رائے دہندگان میں سے تقریبا 98فیصدی نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ووٹنگ والی 27سیٹوں کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا