لیفٹیننٹ گورنر نے نئے تشکیل شدہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

0
0

بورڈ نے عقیدت مندوں کی یاترا کوبغیر کسی پریشانی کے بنانے کیلئے سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں نئے تشکیل شدہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تمام ممبران مہمند لیشور شری سوامی وشو یشورا ننگ گریجی مہاراج، بلیشور رائے ، ڈاکٹر اشوک بھان، کلبوشن آہوجا ، ڈاکٹر نیلم سرین ، کے کے شرما،سریش کمار شرما ( ریٹائرڈ جج) اور رگھو کے مہتا نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈکے چیئرمین بھی ہیں، نے تشکیل نو بورڈ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سابق اراکین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے عزم اور قابل قدر شراکت کی ستائش کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے عقیدت مندوں کی یاترا کو بغیر کسی پریشانی کے بنانے کے لئے سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں منظوری دی۔شرائن بورڈ کے نئے ممبران نے یاتریوں پر مرکوز سہولیات کو ترقی دینے اور مسلسل اَپ گریڈ کرنے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکائی واک ، نیا دُرگا بھون، سپریچوول تھیم پارک اور آر ایف آئی ڈی ٹیگ جیسی خدمات کو ایک مقررہ وقت کے اَندر تخلیق کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک سے پوتر شرائین پرآنے والے عقیدت مندوں کی تعداد مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی سہولیات اور اَپ گریڈیشن کے کام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دنیا بھر کے یاتریوںکو جدید ترین سہولیات تک رَسائی حاصل ہو اور مقامی معیشت اور یاترا کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے دُرگا بھون سمیت جاری پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔بھون میں بھیڑ بھاڑ اور رَش سے بچنے کے مقصدسے یاتریوں کے کراس کراسنگ کی وجہ سے، یہ فیصلہ لیا گیا کہ ’’یاترا قطار کا انتظام (سکائی واک)‘‘ جیسے اقدامات کے ذریعے کثیر جہتی فلوکو لاگو کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 9.89 کروڑ روپے ہوگی۔ سی پی ڈبلیو ڈی سے انجام پانے والے پروجیکٹ کی کل لمبائی تقریباً 160سے170 میٹر اور دو ریسکیو ایریاز کے ساتھ 2.5 میٹر کی چوڑائی ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کٹرا یا اس کے آس پاس ایک سپریچوول تھیم پارک تیار کرنے کے بارے میں بات چیت کے دوران کہا کہ اس طرح کی سہولیت ہونے سے یاتریوں کے قیام کو طول ملے گا جس سے شہر کی معیشت کو تقویت ملے گی۔ بورڈ نے سی ای او سے کہا کہ تھیم پارک کے جلد آغاز کے لئے تیزی سے اِقدامات کریں۔میٹنگ میں ایس ایم وی ڈی این ایس ہسپتال ، ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ، ایس ایم وی ڈی گروکل اور ایس ایم وی ڈی سپورٹس کمپلیکس اداروں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ۔ بورڈ نے بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اِن اداروں کے اِنتظامی اقدامات اور کام کاج پر گہرے اطمینان کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِن اداروں کو خود کفیل بنانے کے لئے اِقدامات کئے جانے چاہئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وِی ڈی گروکل میں نصاب کو جے کے بی او ایس اِی اور دیگر متعلقہ اِداروں کے ذریعے دوسرے تعلیمی کورسوں کے مساوی طور پر تسلیم کرنے کے سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کو کہا تاکہ پاس آئوٹ ہونے والوں کے بہتر نتائج اور ملازمت کی سہولیت حاصل کی جاسکے۔انہوں نے سی ای او سے کہا کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو ہیلتھ انشورنس سکیم کے دائرے میں لایا جائے اور نوجوانوں میں کھیلوں کے ڈسپلن کو فروغ دینے پر زور دیا۔میسرز گارنونٹا اے جی ، سوئزرلینڈ اور میسرز دامودر روپ ویز کنسٹرکشن کمپنی ( پی) لمٹیڈ کولکتہ کے ذریعے مسافروں کے روپ وے کے آپریشن اور دیکھ دیکھ سے متعلق تجاویز کو منظوری دیتے ہوئے بورڈ نے سی ای او سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس میں مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے کوئی کمی نہ ہو۔ بورڈ نے کٹرا میں شرائن بورڈ کے نہاریکا کمپلیکس کی حال ہی میں بڑھی ہوئی پلگرم سینٹرک سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کٹرا اور ادھکواری میں عملے کی رہائش کی اضافی تعمیر کو منظوری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سلوپ سٹیبلائزیشن پروجیکٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ مرحلہ وار جانے کے بجائے استحکام کے پورے کام کا صحیح اندازہ لگایا جائے اور اسے ایک ہی بار میں انجام دیا جائے۔سال-23 2022 کے سالانہ گریننگ پلان کا بھی جائزہ لیا گیا اور بورڈ نے اس کی منظوری دی۔بورڈ نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پرساد اور عطیات شرائن بورڈ کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہیں اور ان کا استعمال عقیدت مندوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات سے پوتر شرائین کی عمومی دیکھ دیکھ کے لئے کیا جاتا ہے۔’’کارپوریٹ عطیہ کی پالیسی‘‘ یہ پالیسی عقیدت مندوں کے مختلف طبقات سے وقتاً فوقتاً موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی ہے۔میٹنگ میں عقیدت مندوں بالخصوص بزرگ شہریوں کے فائدے کے لئے کٹرا اور ادھکواری کے درمیان مسافر روپ وے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بورڈ نے متفقہ رائے کا اظہار کیا کہ یاتریوںکے لئے اس اضافی سہولیت کے نتیجے میں یقینی طور پر عقیدت مندوںکی آمدورفت میں اِضافہ ہوگا اور مقامی کاروباریوں اور کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا۔بورڈ نے بھون کے علاقے کے ماسٹر پلان، مختلف جاری منصوبوں، یاترا کے اعداد و شمار اور رجحانات کا جائزہ لیا اور یاتریوں کے لئے سہولیات کو بڑھانے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ اِس سے قبل ایس ایم وی ڈی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رمیش کمار نے گذشتہ میٹنگوں میں بورڈ کے مختلف فیصلوں پر عمل آوری کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں اور کئے گئے اقدامات کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر نونیت سنگھ ، ایس ایم وی ڈی ایس بی اور ایس ایم وی ڈی ایس بی کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا