لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ یوگ سنستھان کے صدر دفتر روہنی، دہلی نے آج اپنا 56 واں یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس سال یوم تاسیس اس کے تمام 4000 مراکز پرزیادہ سے زیادہ شرکت کی تقریب کے طور پر منایا گیا۔واضح رہے یہ سنستھان 10 اپریل 1967 کو وجود میں آیا۔ یہ ایک غیر فرقہ وارانہ، سماجی، ثقافتی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ یہ بھارتیہ ثقافتی ورثے پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس کی حفاظت اور تحفظ کے ذریعے اسے دوبارہ قائم کرنا ہے۔ یہ بھارتیہ ثقافت کے بلند انسانی نظریات سے متاثر ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے سنستھان نے یوگا کو اپنے ذریعہ کے طور پر منتخب کیا ہے اور اس لیے ہر سال 10 اپریل کو یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔وہیںبی وائی ایس جموں و کشمیر کے صدر ستیہ پال نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر میں یوگا مراکزتمام پرانے، موجودہ اور ممکنہ یوگ پریکٹیشنرز (سادھکوں) کو تمام 120 تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جہاں آج کے جشن میں ہزاروں یوگا سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی۔