44راشٹریہ رائفلز کے جوان ہلاک پانچ زخمی
اے پی آئی
سرینگر؍؍شوپیاں میں ٹریفک حادثے کے دوران دو فوجی اہلکار ہلاک پانچ زخمی کئی ایک فوجی جوانوںکی حالت نازک ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق جموںو کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں میں فوج کی جانب سے کانی پورہ شوپیاں جانے کے لئے ایک ٹا ٹاسومو کااستعمال کیاگیا جس میں 44راشٹریہ رائفلز کے جوان چوگام کیمپ کی طرف جارہے تھے کہ ان کا ٹاٹاسو موڈرائیو رکے قابو سے باہرہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ا سمیں سوار سات جوان زخمی ہوئے جنہیں فور ی طور پرنزدیکی اسپتال پہنچایاگیاجہاں حول دار رام اوتار اور سپاہی پون گوتم زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے ۔پولیس نے فوجی جوانوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اورمیتں 4 4راشٹریہ کیمپ کے حوالے کردی، جبکہ زخمی اہلکاروں کومزیدعلاج کے لیئے فوجی اسپتال منتقل کیاگیا۔