وادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری

0
0

درجہ حراترت میں اضافہ ۔سردی میںدو بارہ شدت آئی
کے این ایس
سری نگر؍؍وادی کشمیرکے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں باغات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اکثر علاقوں میں گزشتہ دنوںکا درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا ہے اور سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کو مختلف علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ شالہ باری ہوئی ہے اگر چہ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو غیر متوقع گر می سے نجات مل گیا ہے تاہم فصلوں کو نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جو تفصیلات فراہم کئے ہیں ان کے مطابق وادی کشمیر کے شمال اور جنوبی میں دوسری دن بھی مختلف علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں میوہ باغات میں موجود مختلف میوہ باجات کو نقصان ہوا ہے ۔اس دوران بڈگام اور ترال کے کچھ علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔سوشل میڈیا پر بھی شدید ژالہ باری کے ویڈیوں وائرل ہوئے ہیںجن سے اندازہ ہوا تھا کہ کس قدر تباہی مچی ہوئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی میں کافی وقت سے بارش نہ ہونے کے بعد کئی دہائیوں کے بعد وادی میں اس موسم میں اس قدر درجہ حرارت بڑ ھ گیا ہے ۔تاہم اب بارشوں کی وجہ سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کے بہتر فصلوں کی امید کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا