رمضان شریف جو مسلمان بھائیوں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس ماہ میں خصوصی طور پر عبادات وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ جس میں نماز تراویح ، سحری و افطاری کے اوقات کا فی خاص ہوتے ہیں ۔ تاہم ان اوقات میں بجلی کا نہ ہونا ، اس بڑھتی ہوئی گرمی میں کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے ۔ جبکہ نماز تراویح کی ادایگی کیلئے کافی وقت کا درکار ہوتا ہے ۔ نماز تراویح کے عمل کو مکمل کرتے کرتے گھنٹے گزر جاتے ہیں ۔ ایسے میں خاص کر تراویح کے وقت میں بجلی کی کٹوتی نمازیوں کیلئے بہت ساری پریشانیاں پیدا کرتی ۔ جبکہ گرمی میں اتنا دیر رہنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ تاہم محکمہ بجلی کو چاہئے کہ ماہ رمضان کے تقدس میں بجلی کے کٹوتی ہر گز نہ کی جائے ، بالخصوص نماز تروایح ، سحری اور افطار ی کے اوقات میں بجلی کی بحالی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ تاکہ مسلمان بھائیوں کو نماز کی ادائیگی یا دیگر عبادات میں پریشانی نہ ہو ۔ اس میں کوئی شک کی بات نہیں انتظامیہ بھی اس سلسلہ میں کافی متحرک ہے ۔ اتنا ہی نہیں رمضان سے قبل ہی تمام اضلاع کی ضلع کمشنر رمضان شریف کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس طلب کر متعلقہ آفیسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہیں یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ مگر ضلع کمشنر کو چائے صر ف جائزہ اجلاس طلب کرنے تک محددود نہ رہے بلکہ پورے ماہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔ بالخصوص بجلی کی کٹوتی کو لیکر جو شکایت ہیں ان کا ازالہ فوری طور پر کیا جائے ، جہاں کہیں بھی کوئی مشکل آرہی ہے اضافی عملہ تعینات کر اس مسئلہ کا ازالہ کیا جاوے ۔خاص کر جن مقامات پر بجلی کے ٹرانسفرمر خراب ہیں ان کی بھی مرمتی کی جائے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہر گاﺅں ، محلہ ، شہر جہاں تک بھی بجلی کی رسائی ہے وہاں بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کڑے انتظامات کریں۔