کئی لوگوں نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ڈاک بنگلہ مینڈھر میں عام آدمی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران سب ڈویژن مینڈھر کے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام مرد و خواتین نے شرکت کرکے عام آدمی پارٹی کا دامن تھامہ۔اس دوران خطہ کی عوام نے کہاکہ گزشتہ ستر سالوں سے یہاں کی کو بنیادی سہولیات جن میں پانی بجلی ،تعلیم،طبی سہولیات تک نہ مل سکی جس کے باعث اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں کی عوام در در کی ٹھوکریں کھارہی ہے ہمارے سیاسی لیڈران نے صرف عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی کوٹھیاں اور بنگلے بنائے ہیں جس کے باعث یہاں کی عوام بے بس اور پریشان ہو کر رہ گئی ہے یہاں کے پڑے لکھے نوجوان مجبور ہو کر رہ گئے ہیں پڑے لکھے نوجوانوں کی ڈگریاں محض ایک صفید کاغذ کی مانند رہ چکے ہیں۔کہاکہ موجودہ سرکار میں نوجوانوں کی ڈگریوں کا بالکل بھی فائدہ نظر نہیں آرہاہے کہاکہ ہمارا عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد یہی ہے کہ عام آدمی پارٹی جیسا دہلی میں اچھا کام کر رہی ہے ویسا ہی یہاں بھی کرے گی اور یہاں کی عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پچھلے ستر سالوں سے جتنی بھی سرکار آئیں ہیں کسی نے جموں وکشمیر کی عوام کے بارے میں نہیں سوچا صرف اپنی کرسیوں کے چکر میں اپنے سال گزارتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر دیکھا جائے تو جموں وکشمیر اور خطہ پیر پنجال میں کوئی ایک بھی محکمہ ایسا نہیں ہے جس میں بہتر کام کاج ہو ہر کام میں دہوکھادہڑی ہی ہے۔ کہاکہ خاص کر ضلع پوونچھ میں دیکھا جائے تو یہاں ہر طرح سے عوام خستہ حالی کا شکار ہے۔ یہاں کی سڑک، بجلی، پانی، اسکول وغیرہ کو دیکھا جائے تو سوائے رونے کے کچھ نہیں ملتا یہاں آج بھی ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی لوگ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور پینے کے صاف پانی کی بوندبوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ عوام نے کہاکہ یہاں کے تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کا نظام اچھا نہیں ہے کہاکہ ہم جب اگلے شہروں دہلی وغیرہ میں جاتے ہیں تو وہاں کے میڈل اور پرائمری اسکولوں کی تعلیم کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ اگلے شہروں میں میڈل اور پرائمری اسکولوں میں اعلی تعلیمی معیار ہے۔ اور یہاں جموں وکشمیر کے تعلیمی اداروں پہ افسوس ہوتا ہے۔ کہاکہ اگر یہاں بہتر تعلیم بہتر روزگار بہتر سڑکیں اور بجلی نظام اور محکمہ جل شکتی کو بہتر بنانا ہے ہر نظام درست چاہیے تو ضلع پونچھ کی عوام کو چاہیے کے وہ عام آدمی پارٹی کو اکثریت سے ووٹ دیکر ضلع پونچھ کی پوری کی پوری سیٹیں کیجریوال کی جھولی میں ڈالیں۔ کہاکہ کجریوال کی جیت ہی ہم سب کے مستقبل کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا