جندرہ گاؤں 15 اپریل کو میگا ریسلنگ ایونٹ کی میزبانی کرے گا

0
0

شمالی ہندوستان کے پہلوان ایونٹ میں حصہ لیں گے: کمیٹی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایک’وشال دنگل‘ (میگا ریسلنگ ایونٹ) 15 اپریل کو جموں ضلع کے ڈنسال بلاک کے گاؤں جندرہ میں منعقد ہوگا جس میں شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں سے پہلوانوں کی شرکت متوقع ہے۔اس سلسلے میں ایک اطلاع جندرہ پنچایت کے سرپنچ انیل شرما نے دی، جو آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی) کے یوٹی صدر بھی ہیں۔اس ضمن میںدنگل کمیٹی جندرہ کی ایک میٹنگ نرسنگھ مندر کے احاطے میں کشوری لال شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ وہیںاے جے کے پی سی کے صدر نے کہا کہ دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے آئندہ ریسلنگ مقابلے کے تمام انتظامات کو میٹنگ کے دوران حتمی شکل دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں سے مشہور اور معروف پہلوان ایونٹ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے تمام مقامی پہلوانوں سے بھی بھرپور اپیل کی کہ وہ اس میگا ریسلنگ مقابلے کا حصہ بننے کے لیے عام لوگوں کو مدعو کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا