ایمز، سینٹرل یونیورسٹی، آئی آئی ٹی جموں میں صنعتی شعبہ

0
0

میں مقامی افرادکیلئے نوکریاںمخصوص کی جائیں:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمز، سینٹرل یونیورسٹی، آئی آئی ٹی جموں اور صنعتی شعبہ میں ہنر اور غیر ہنر زمرہ میں مقامی افراد کے لئے نوکریاں مخصوص کی جائیں۔ وہ سانبہ کے چھنی سوانکھا موڑ میں عوامی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام سابقہ سرپنچ شام لال بھگت اور سرپنچ وجے پور ریٹائرڈ کیپٹن جوگیندر لال نے کیاتھا۔ اس دوران لوگوں نے نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری، سانبہ، کٹھوعہ ، جموں اور دیگر اضلاع میں روبہ عمل پروجیکٹوں میں اُنہیں روزگار نہ دیئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔منجیت سنگھ نے لوگوں سے اتفاق رکھتے ہوئے کہاکہ کٹھوعہ، سانبہ اور دیگر اضلاع کے اندر صنعتی شعبہ میں روزگار کے معاملہ میں غیر مقامی افراد کو ترجیحی دی جارہی ہے جبکہ مقامی نوجوان سخت پریشان حال ہیں ، نتیجہ کے طور وہ نشہ کے عادی ہورہے ہیں اور نوجوان نسل تباہ وبرباد ہورہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایمز، سینٹرل یونیورسٹی، آئی آئی ٹی جموںاور صنعتی شعبہ میں مقامی افرادکیلئے نوکریاںمخصوص کی جائیں اور اِس پر سختی سے عملدرآمد بھی کیا جائے، جوصنعتی یونٹ اِس کی خلاف ورزی کر ئے، کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا