بھارتی فوج نے درابہ پونچھ میں بیساکھی کا تہوار منایا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے ضلع پونچھ کے درابہ اور مینڈھر میں بیساکھی منائی۔ پونچھ کے دشوار گزار علاقوں میں تعینات فوجیوں نے بیساکھی کو جوش و خروش کے ساتھ منا کر ہندوستانی نئے سال کا استقبال کیا۔ واضح رہے بیساکھی خالصہ پنتھ کی تشکیل کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس کی بنیاد دسویں سکھ گرو گوبند سنگھ جی نے 1699 میں رکھی تھی۔ وہیںجشن میں علاقے کے مختلف رائے سازوں نے شرکت کی۔ غیر رسمی بات چیت کے دوران شہریوں نے رائے دی کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں بلکہ عوام اور فوج کے درمیان ایک دیرپا رشتہ قائم ہوتا ہے۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا